عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدُللّٰہ! اللّٰہ نے شاندار فتح عطا فرمائی‘سوشل میڈیا پر پیغام

پیر 2 جون 2025 14:19

عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدُللّٰہ! اللّٰہ نے شاندار فتح عطا فرمائی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے، ن لیگ کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت کروں۔واضح رہے کہ پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔