Live Updates

اسی طرح الیکشن لڑتے رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی،خواجہ آصف

بھاری اکثریت سے جیت پر مریم نواز اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے، وزیردفاع کا کارکنوں سے خطاب

پیر 2 جون 2025 14:08

اسی طرح الیکشن لڑتے رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی،خواجہ آصف
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی حق دار ہے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پر لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح الیکشن لڑتے رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی، اپوزیشن نے اپنی شکست تسلیم کی ہے اس کی وجہ ہماری بھاری اکثریت سے جیت ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور بھارت سے فتح کا ہماری جیت میں بڑا ہاتھ ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات