Live Updates

گورنرسندھ سےعراقی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، مذہبی سیاحت اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

پیر 2 جون 2025 14:10

گورنرسندھ سےعراقی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، مذہبی سیاحت اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات، مذہبی سیاحت اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا ہے کہ عراقی سفیر حامد عباس کی سفارتی خدمات قابل تحسین ہیں،عراق میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات لائقِ تحسین ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اور عراق تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر گورنر سندھ نے عراقی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات