Live Updates

سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا کردار بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا تھا‘خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل کے استعمال ،پکڑ دھکڑ یا دبائو کی کوئی فوٹیج ،کوئی واقعہ رپورٹ کیوں نہیں کیا

پیر 2 جون 2025 17:00

سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا کردار بیگانی شادی میں عبداللہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا کردار بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسا تھا،پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل کے استعمال ،پکڑ دھکڑ یا دبائو کی کوئی فوٹیج ،کوئی واقعہ رپورٹ کیوں نہیں کیا ۔انہوںنے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے سمبڑیال الیکشن کے آخری دن مرکزی انتخابی جلسہ سے خطاب کیا،عین اسی وقت پی ٹی آئی کا جلسہ عام بھی جاری تھا، میں نے پی ٹی آئی کا جلسہ گزرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا مسلم لیک (ن) کا جلسہ پی ٹی آئی کے جلسے سے کافی بڑا تھا ۔

میں نے دیکھا کہ سیالکوٹ موٹرے وے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کو بڑی تعداد میں ملحقہ علاقوں سے جلسہ میں شرکت کے لئے سمبڑیال لایا جا رہا تھا ، کہیں کوئی رکاوٹ نہیں تھی،الیکشن کی دوپہرھی کو ووٹر کی چہل پہل سے واضح جو چکا تھا کہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ساری الیکشن مہم کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال پکڑ دھکڑ یا دبائوکی کوئی فوٹیج ، کوئی واقعہ پی ٹی آئی نے رپورٹ کیوں نہیں کیا ، کیمرے والا موبائل فون اب ہر ہاتھ میں ہے ،اگر پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا ہے یا کوئی پولیس گردی ہوئی ہے تو اسکے فوٹیج کہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ نشست مسلم لیک (ن) نے چوتھی بار مسلسل جیتی ہے ، عوامی موڈ چند روز پہلے ہی واضح ہو چکا تھا ، جیت ہو یا ہار،باوقار انداز میں قبول کرنا چاہیے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات