Live Updates

گورنرسندھ سے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس کی ملاقات

حامد عباس کی سفارتی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ عراق میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات لائق تحسین ہیں،کامران ٹیسوری

پیر 2 جون 2025 17:38

گورنرسندھ سے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مذہبی سیاحت اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ عراقی سفیر حامد عباس کی سفارتی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور عراق تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر گورنر سندھ نے عراقی سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات