60 کروڑ تاوان کے لیے اڑھائی سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

ایک ملزم مغوی بچی کے والد کا دوست نکلا ، دونوں آن لائن بزنس کرتے تھے

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان بدھ 26 جون 2024 17:39

لودہراں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2024ء ) ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کار سوار دو ملزمان نے عید الاضحی کی صبح 6 بجے النور گارڈن سے اڑھائی سالہ حورین کو اغوا کرکے حورین کی واپسی کے لیے 60 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دو روز ہی میں ملزمان ذیشان اور کامران کو ٹریس کرلیا تو ملزمان بچی کو چڑیا گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے گزشتہ روز دونوں ملزمان کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا ہے ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم ذیشان اور مغوی بچی کا والد وقاص کا فیملی فرینڈ تھا اور دونوں آن لائن بزنس کرتے تھے وقاص کا بزنس کامیاب ہوگیا تھا اور وہ امیر ترین بن گیا  جبکہ ملزم ذیشان کا کام اچھا نہ تھا جس کی رقابت میں ملزم نے پیسوں کی لالچ میں اڑھائی سالہ حورین کو اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ اغوا کاروں کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے