سمندری روڈ پر روشن والا بائی پاس کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم‘ 9افرادشدید زخمی

بدھ 26 جون 2024 22:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) سمندری روڈ پر روشن والا بائی پاس کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم‘ 9افرادشدید زخمی‘ آن لائن کے مطابق سمندری روڈ کا رہائشی 35سالہ ثاقب اپنے دو ساتھیوں 34سالہ ذوالفقار اور 25سالہ علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا‘بائی پاس ٹوٹل پمپ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گئے‘ رکشہ میں سوار 26سالہ یعقوب‘ 34سالہ آصف علی‘ 16سالہ محمد عباس‘ 32سالہ وسیم‘ 26سالہ احسان اور 20سالہ شاہد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ٹیم نے زخمیوں کو ڈجکوٹ سول ہسپتال جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :