وزیراعلی کی ہدایت پر نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

جمعرات 27 جون 2024 17:07

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکی. اس سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ، اسسٹنٹ کمشنرز ،ایس ای ایریگیشن اور محکمہ انہار کے دیگر افسران نے شرکت کی.

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ نہری پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر انداز میں کام کیا جائے متعلقہ افسران نہروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں.نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی.اس سلسلہ میں کسی قسم سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر نہری پانی کی چوری کو روکنے کے حوالہ سے کمیٹیاں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں. واضح رہے کہ کمیٹی متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی اور محکمہ انہار کے افسران پر مشتمل ہیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قائم کمیٹی فعال انداز میں کام کریں تاکہ ذمیندار و کاشکاران ریلیف حاصل کر سکیں. -