پختون پرامن اور محب وطن ،پھر بھی مشکل اور آزمائش سے دوچار ہیں ، صادق خان ادوزئی

خلیل جبران کا قتل پہلا واقعہ نہیں ،تسلسل کے ساتھ واقعات جاری ہیں، قومی مشران کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا ، سربراہ مظلوم اولسی تحریک

جمعرات 27 جون 2024 20:20

خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) مظلوم اولسی تحریک کے سربراہ صادق خان ادوزئی نے خیبر تکیہ کے مقام صحافی خلیل جبران شہید دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون پرامن اور محب وطن ہیں تاہم پھر مشکل اور آزمائش سے دوچار ہیں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ یہ واقعات ہو رہے ہیں قومی مشران کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

صادق خان ادوزئی نے کہا کے تمام پختونوں کو متحد ہونا پڑیگا تب اس مصیبت سے جان چڑا سکیں گے صادق خان ادوزئی نے کہا کہ آزمائش کے موقع پر پشتون ولی کی خاطر آیا ہوں، تعزیت کے لئے حاضر ہوا ہوں میں بھی خلیل جبران کا بھائی ہوں ان کو شہید کرنے کی مذمت کرتا ہوں پشتون قوم بہت بدقسمت ہے خیبر کے لوگ بھی متحد ہو جائیں سارے جنوبی اور شمالی پختون خواہ میں دہشتگردی ایک ناسور ہے ملکر خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ خلیل جبران کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :