وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کادورہ باغ

ہزاروں کی تعداد میں عوام کا جگہ جگہ استقبال

ہفتہ 29 جون 2024 22:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2024ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کے دورہ باغ پر ہزاروں کی تعداد میں عوام کا جگہ جگہ استقبال،ریڑھ جلسہ سے قبل وزیر اعظم کو سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے جلوس کے ہمراہ ریڑھ کیطرف لے جایا گیا راستے میں بھونٹ چوک، قادر آباد اور چھتر کے مقامات پر سینکڑوں کارکنان نے ہار ڈال کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے وزیر اعظم کا استقبال کیا، ریڑھ بازار کے انٹری پوائنٹ پر ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے جنہوں نے وزیر اعظم کا پر جوش نعروں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے استقبال کیا وزیراعظم کے ریڑھ پہنچنے پر فضائ انوار الحق زندہ باد ، انوار الحق قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

ضلع بھر سے عوام وزیراعظم کے استقبال کے لیے گھروں سے نکلے۔