aشاہ رخ خان لندن میں انتہائی قیمتی گھرکے مالک ہیں

اتوار 30 جون 2024 19:50

) ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکاروں نے بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے محل بنا رکھے ہیں ۔ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے علاوہ دیگر اداکاروں کے وطن سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر ہیں۔ سوشل میڈیا پر لندن میں واقع ایک گھر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بالی وڈ کنگ شارخ خان کا گھر ہے جو پارک لین لندن میں ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اس گھر کی قیمت تقریباً 200 ملین پاؤنڈز ہے جو تقریباً 212 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی کا کہنا ہے ادھر شارخ خان کا صرف ایک فلیٹ ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مے فیئر میں بھی وہ متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ شارخ خان اور بھی جائیدادوں کے مالک ہیں ان کا ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں واقع گھر اس وقت سب سے زیادہ مہنگا گھر ہے جس کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اداکار کا یہ گھر چھے ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگڑری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے 8 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ گھر 17کروڑ84 لاکھ روپے کا ہے۔