پانامہ اور یوراگوئے کی ٹیمیں امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 2 جولائی 2024 11:54

پانامہ اور یوراگوئے کی ٹیمیں   امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کوارٹر فائنل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2024ء) پانامہ اور یوراگوئے کی ٹیمیں کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پانامہ کی ٹیم نے گروپ سی کے اہم میچ میں بولیویا کو 1-3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل جگہ پکی کرلی۔ گروپ سی کے ایک اور اہم میچ میں یوراگوئے کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جن میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انٹر اینڈ کو سٹیڈیم، اورلینڈو، فلوریڈا میں کھیلے گئے گروپ سی کے اہم میچ میں پانامہ اور بولیویا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔پانامہ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے باآسانی بولیویا کی ٹیم کو 1-3گول سے ہرا کر کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2024کے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فجرڈو نیلسن نے 22ویں،گیریرو لوزکانونے 79ویں اور یانس ویلاسکو نے 91 ویں منٹ پر ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارا دا کیا۔

بولیویا کے جانب سے واحد گول برونو مرانڈا نے 69 ویں منٹ پر سکور کیا۔ایرو ہیڈ سٹیڈیم، کنساس سٹی، مسوری کے مقام پر گروپ سی کے ایک اور اہم میچ میں یوراگوئے کی ٹیم نے میزبان امریکا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔یوراگوئے کے میتھیاس اولیویرا میرامونٹس نے میچ کے 66 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو نہ صرف فتح دلادی بلکہ کوارٹر فائنل تک رسائی دلادی۔\932