موجودہ گرمی کے موسم میں ہیٹ سٹروک، ڈائیریا،

امراض معدہ اوردل کے جملہ امراض لوگوں میں سامنے آ رہے ہیں، حکیم محمد جاوید اقبال

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 3 جولائی 2024 17:57

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2024ء) : موجودہ گرمی کے موسم میں ہیٹ سٹروک، ڈائیریا، امراض معدہ اور دل کے جملہ امراض لوگوں میں سامنے آ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حکیم محمد جاوید اقبال نے موجودہ گرمی کی شدت کے حوالے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کے ستر فیصد لوگ امراض معدہ کی بیماری کا شکار ہیں۔

جبکہ اس کی وجہ ناقص بازاری غذائوں کا استعمال لوگوں کو اس بیماری میں مبتلا کرتا ہے۔ کیونکہ ہماری نوجوان نسل آج کے جدید دور میں برگر، شوارمہ، فارمی چکن، پراٹھے، چاول، فارمی انڈے اور بیکری آئٹم کھانے کے ساتھ ساتھ بیوریج استعمال کرتے ہیں جو کہ نا صرف انسان کو بیماریوں کا منہ دکھاتے ہیں بلکہ ہاضمہ خراب ہونے کی وجہ سے امراضِ معدہ میں جکڑ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سے ذہنی تنائو بڑھنے کے ساتھ ساتھ امراضِ قلب، کلیسٹرول، یورک ایسڈ اور بلڈ پریشر جیسی بیماریاں ان کو جکڑ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج اصل مرض کی طرف جانے کی بجائے فوری شروع کرتے ہیں جس سے مریض کو وقتی ریلیف تو مل جاتا ہے لیکن یہ بیماریاں بازاری خوراک کی وجہ سے وہیں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش اور واک کرنا ہوگی جبکہ ذہنی توانائی بڑھانے کے لیے علاج بالغذا پر عمل کرنا ہو گا اور جو اشیائے خوردنی جس میں سبزی، فروٹ ، ڈرائی فروٹ شامل ہیں، انہیں اپنا کر انسان صحت مند رہ سکتا ہے۔ جس پر ہمیں عمل کر کے اپنے لیے خود ڈاکٹر بننا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :