ریسکیو 1122 نے ماہ جون میں 8 منٹ کے ایوریج رسپانس ٹائم سے 1780 افراد کو ریسکیو کیا

انجئنیر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 3 جولائی 2024 18:00

ریسکیو 1122 نے ماہ جون میں 8 منٹ کے ایوریج  رسپانس ٹائم سے 1780 افراد کو ریسکیو ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2024ء) : ریسکیو 1122 نے ماہ جون میں 8 منٹ کے ایوریج رسپانس ٹائم سے 1780 افراد کو ریسکیو کیا انجئنیر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ماہ جون میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر ) پر 10804 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 1889 ایمرجنسی کالز تھیں تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے ماہ جون کی رپورٹ شائع کر دی ریسکیو 1122 کے انچارج انجنئیر سعید احمد نے بتایا کہ ماہ جون میں 305 روڈ ٹریفک کے حادثات ہوئے ماہ جون میں 72 آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ماہ جون میں 72 افراد مختلف ایمرجنسیز میں جان کی بازی ہار گئے پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات میں کمیونٹی سیفٹی ریگولیشن پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے ریسکیو 1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1780 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1287 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ماہ جون میں 10804 کالز موصول ہوئی جن میں 1889 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 1889 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 305 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 1204 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 72 ہوئے،کرائم 41 ،ڈوبنے کے واقعات 04 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 263 رہی۔ریسکیو

متعلقہ عنوان :