ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ملاقات کے لیے آنے والےتین افراد سے آئس برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 جولائی 2024 18:02

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2024ء) : ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ملاقات کے لیے آنے والے تین افراد سے آئس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حاکم علی بطور حوالاتی ایک مقسمہ میں بند ہے جس کی ملاقات کے لیے شمائلہ، آذان، محمد عاشر ملاقات کے لیے آئے جنہوں نے شیمپو کی بوتل میں آئس چھپا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم سید حسن مجتبیٰ کے احکامات پر جب ملاقاتیوں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں موجود شیمپو کی بوتل سے آئس نکلی۔ جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم سید حسن مجتبیٰ نے تھانہ سول لائنز کو ان پر مقدمہ درج کرنے کے لیے تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :