ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کا تھانہ جلالپور شریف،

تھانہ چوٹالہ اور چوکی مصری موڑکا سرپرائز وزٹ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 جولائی 2024 18:22

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2024ء ) : ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کا تھانہ جلالپور شریف،تھانہ چوٹالہ اور چوکی مصری موڑکا سرپرائز وزٹ۔ دوران وزٹ ڈی پی او جہلم کا تھانہ جات کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ اوز کوتھانہ جات اور چوکیات کی بلڈنگ کی دیکھ بھال اورصفائی کے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات دیں، تھانہ جات کی تمام نفری کو محرم الحرام کی ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس اہم ڈیوٹی کو بہتر اور الرٹ رہ کر انجام دینے کی ہدایت کی، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئےمربوط حکمت عملی اپنانےاور اشتہاری مجرمان کےریڈ نوٹسزجاری کروانے کے احکامات، جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی جائے، تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں، پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ