لاہور ہائیکورٹ ، این اے 73 سے نوشین افتخار کی کامیابی کے خلاف سماعت ملتوی کر دی

جمعہ 5 جولائی 2024 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سیالکوٹ سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 73 سے لیگی رہنما نوشین افتخار کی کامیابی کے خلاف درخواستوں پر سماعت اگست تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس سلطان تنویر نے علی اسجد ملہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے باور کرایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مزید کارروائی نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد معلوم ہوگا کہ عدالت عظمی نے تمام ٹربیونلز معطل کئے ہیں یا کچھ مخصوص کئے۔