محرم الحرام ،37علما ئے کرام و ذاکرین کی ضلع بندی ،14علما ئے کرام و ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات

ہفتہ 6 جولائی 2024 13:34

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) ضلعی پولیس بہاولنگر نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کا جامع پلان جاری کر دیا گیا،ضلع بھر میں 38جلوس اور 377مجالس منعقد ہوں گی،37علما ئے کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 14علما ئے کرام و ذاکرین کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر میں لائسنسی/ روایتی 38جلوس 377مجالس منعقد ں گی ۔

اس حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے 37علما ئے کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 14علما کرام و ذاکرین کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔1800سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عاشورہ محرم الحرام کے جلوس روٹس اور مجالس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔ڈی پی آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر کے کسی بھی واقعہ کی اطلاع کے لئے ٹیلیفون نمبر 063-9240063-64 بھی جاری کر دیا گیا،کنٹرول روم یکم محرم سے دس محرم تک 24گھنٹے کام کرے گا۔کنٹرول روم میں جلوس روٹس اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :