قصور،لیڈی ڈاکو سمیت چھ ڈاکوؤں نے سوا کروڑ مالیت کی نقدی طلائی زیوارات لوٹ لیے

ہفتہ 6 جولائی 2024 16:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2024ء) قصور پھول نگر کے نواحی گاؤں سرائے چھینبہ کے نزدیک لیڈی ڈاکو سمیت چھ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سوا کروڑ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو سہ پہر ڈیڑھ بجے دروازہ کھٹکھٹا کر عبدالجبار نامی شہری کے گھر زبردستی داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

بچوں کے دروازہ کھولنے پر ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا۔بچوں کو گولی مارنے کی دھمکی دیکر ڈاکوؤں نے 80 لاکھ روپے نقدی اور 25تولہ طلائی زیورات، پانچ موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ پھولنگر صدر نے شہری عبدالجبار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :