ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی،

ایک غیر قانونی گیس ایجنسی سیل

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 9 جولائی 2024 18:03

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی غیر قانونی ایل پی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنرجہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پرسول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں کی غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی، محکمہ سول ڈیفنس نے تحصیل پنڈدادنخان میں کاروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گیس ایجنسی سیل کر دی۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔