خضدار، آواران، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ اور حب اضلاع میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش، آندھی کا امکان

منگل 9 جولائی 2024 19:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2024ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو خضدار، آواران، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ اور حب اضلاع میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران حب، لسبیلہ، آواران اور خضدار اضلاع میں چند مقامات پر درمیانی سے موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع بالخصوص چاغی، پنجگور، واشک، کیچ کے اضلاع میں انتہائی گرم اور مرطوب موسم متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور میں موسم انتہائی گرم اور مرطوب جبکہ پنجگور، واشک، چاغی اور خاران اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم خضدار، آواران، اورماڑہ، حب، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں (49 C)، لسبیلہ اور دالبندین میں (43C)، نوکنڈی میں (42C)،? سبی میں (41C)، پنجگور میں (40C)، خضدار میں (39C)، پسنی میں (39C) ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر، جیوانی، اورماڑہ اور کوئٹہ میں (37C)ژ وب میں (34C)، قلات میں (33C) اور بارکھان میں ?(32C) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں (7.0) اور زیارت میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا.