
این ای48 مبینہ دھاندلی کیس:لیگی ایم این اے راجہ خرم نواز نے بیان حلفی جمع کروا دیا
منگل 9 جولائی 2024 21:56
(جاری ہے)
پریزائڈنگ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولنگ ایجنٹ کو تمام متعلقہ فارمز مہیا کرے، اگر پریزائڈنگ افسر ایجنٹوں کو فارمز نہیں دیتا تو الیکشن ایکٹ کے مطابق کارروائی ہو گی۔
انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 48 کے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے راجا خرم نواز نے اپنا جواب ، تمام فارمز اور بیان حلفی ٹریبونل میں جمع کروا دیے۔راجا خرم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ریکارڈ لے آئے ہیں، فارم 45 ، 46 ، 47 بھی لائیں ہیں، ابھی پراسس میں جمع ہو جائیں گے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کیا کیا عدالت نے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق پڑھنے کی ہدایت کردی۔الیکشن ٹریبیونل نے کہا کہ 261 پرائذائڈنگ افسر ہیں ان تمام کو پارٹی تو نہیں بنا سکتے، پرائذائڈنگ افسر کو بلائیں گے پوچھیں گے کیا انہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں۔عدالت نے ممبر قومی اسمبلی راجا خرم نواز اور ریٹرنگ افسر کو فارم 45 ، 46 ، 47 رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ پریزائڈنگ افسران نے فارمز آپ کو بھیجے یا نہیں الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ میں اس کے بارے میں کمیشن سے پوچھ کر بتاؤں گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ پریزائڈنگ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولنگ ایجنٹ کو تمام متعلقہ فارمز مہیہ کرے، اگر پریزائڈنگ افسر ایجنٹوں کو فارمز نہیں دیتا تو الیکشن ایکٹ کے مطابق کارروائی ہو گی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پریزائڈنگ افسر 10 پیکٹ بنائے گا اور سب پولنگ ایجنٹوں کے سائن لے گا، اگر ایسا نہیں ہو گا اسکی وجوہات لکھے گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی امیدوار سے استفسار کیا کہ کیا آپ اور آپ کے ایجنٹ سے ان 10 پیکٹوں پر سائن لیے گئے ، وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں تو اندر ہی نہیں جانے دیا گیا، نہ مجھ سے اور نہ میرے ایجنٹ سے سائن لیے گئے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو کون ذمہ دار ہے، سچائی تک پہنچنے کے لیے کسی حد تک بھی جائیں گے، اگر کسی کو سرٹیفائیڈ کاپی چائیے تو رجسٹرار کو درخواست دے کر حاصل کرسکتا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی عام شہری بھی ریکارڈ دیکھنا چاہتا ہے دیکھ سکتا ہے کو کوئی روک ٹوک نہیں، کوئی صحافی بھی ریکارڈ دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے۔بعد ازاں، عدالت نے این اے 48 سے متعلق ٹریبونل نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیانِ حلفی طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سماعت سے پہلے بیان حلفی جمع کرائیں۔عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر ایم این اے راجا خرم نواز پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور اگلی سماعت پر فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.