
لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے اعزاز میں تقریب
منگل 9 جولائی 2024 23:05
(جاری ہے)
تقریب میں طلبا وطالبات اور انکے والدین نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر بشری نے کئے جانے والے انتظامات کو سراہا، کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ محمدزاہد میاں نے امتحانات میں ٹرانسپرنسی اور حاصل نتائج کے اعداد و شمار پیش کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ امتحانات کو شفاف بنایا گیا، طلبا و طالبات نے بہترین و شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حکومت پنجاب طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے تمام بورڈز میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کو مکمل سپورٹ کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ طلبا و طالبات ہمارا مستقبل ہیں۔ان کی شاندار کارکردگی ہمارے روشن مستقبل کی نوید ہے، شاندار کارکردگی پر تمام طلبا و طالبات ،انکے والدین، اساتذہ اور انکے ادارے لائق تحسین ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکنڈر حیات خاں نے پورے لاہور بورڈ کے نتائج کے اعلان کا افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ میٹرک امتحانات کے نتائج میں لاہور ڈویژن اور سائنس گروپ میں محمد ایان کاشف نے 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن دو بچوں نے حاصل کی جس میں معیز حیدر 1186 جبکہ مہین سجاد نے بھی 1186 نمبر حاصل کی ہے،تیسری پوزیشن چار بچوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ،عبید اللہ عثمان ، زینب اصف اور سحر شکیل نے 1186 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ میں لڑکوں میں سے پہلی پوزیشن غلام حمای الدین نے 1073 نمبر حاصل کیے دوسری پوزیشن احتسام الحق جبکہ تیسری پوزیشن محمد فرحان نے حاصل کی ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرالی ہے،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.