سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلر کے خواہشمند 600 سے زائد امیدوار سامنے آگئے، سکروٹنی شروع

بدھ 10 جولائی 2024 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) 25سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلر کے خواہشمند 600 سے زائد امیدوار سامنے آگئے، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں سکروٹنی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 20جولائی تک سکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایات کردی ہیں،25جامعات میں 3خواتین کی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 65سال مقرر کر رکھی تھی۔وائس چانسلر کی مدت ملازمت 4سال تک ہوگی،بیشتر سرکاری جامعات میں 2سال سے مستقل وائس چانسلر موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :