سٹیم پروجیکٹ کے تحت تعلیمی اداروں کو جدید لیبارٹریز مہیا کی جارہی ہیں، سہیل خان

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 10 جولائی 2024 17:38

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2024ء ) سٹیم پروجیکٹ کے تحت تعلیمی اداروں کو جدید لیبارٹریز مہیا کی جارہی ہیں، ۔ سائنس ٹیکنالوجی انجیئرنگ میتھ ادارہ مکمل سٹاف اور رہنمائی فراہم کرئے گا،ان خیالات کا اظہار  سہیل خان ایم پی اےنے ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ  بہاولنگر شہر اورفورٹ عباس کو تین/ تین جدید لیبارٹریز مہیا کی جارہی ہیں، ۔

(جاری ہے)

پہلے فیز میں لیبارٹریز ہائرسکینڈری اسکولز میں قائم ہونگی، لیبارٹریز کے قیام سے معیار تعلیم میں بھی بہتری آئے گی،۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام سے کیے گئے وعدے وفا کررہی ہیں، بہاولنگر میں ائیر ایمبولینس کا قیام وزیر اعلی پنجاب کا بڑا تحفہ ہے،  بہاولنگر میں جلد الگ  اور مکمل یونیورسٹی لا خواب پورا ہونے جارہا ہے، ۔ تعلیم اور صحت پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مکمل فوکس ہے، اس موقع پر کاشف پنسوتہ ایم پی اے اور سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ نے بھی خطاب کیا۔