خواتین یونیورسٹی تحقیق کی نئی راہیں متعین کر رہی ہے، وائس چانسلر

بدھ 10 جولائی 2024 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ہےکہ یونیورسٹی تحقیق کی نئی راہیں متعین کررہی ہے دنیاجہاں میں ہونے والی ریسرچ کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،سائرہ سعید کی تحقیق بھی دنیا بھر کے محقیقین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی، یہ ریسرچ پلاسٹک کو تباہ کرنے والے جرثوموں کی دریافت اور پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے خواتین یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس کی پی ایچ ڈی سکالر سائرہ سعیدکا پبلک ڈیفنس متی تل کیمپس میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سائرہ سعید کےمقالے بعنوان ’’"بائیو میڈی ایشن میں پلاسٹک کے انحطاط پذیر مائکروبس کی تلاش ان کا استعمال ‘‘ تھا۔

(جاری ہے)

سائرہ سعید نے کہا کہ یہ تحقیق پلاسٹک کو تباہ کرنے کے قابل مخصوص مائکروجنزموں کی نشاندہی کرتی ہے، جو پلاسٹک کے عالمی آلودگی کے بحران کا ایک ممکنہ حل پیش کرتی ہے یہ مطالعہ بائیو میڈیشن میں ان جرثوموں کی تاثیر کو ظاہر کرتا ہے، جو پلاسٹک کے کچرے کے انتظام کے لیے ایک پائیدار نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔

بعد ازاں کامیاب مجلسی دفاع کے بعد انہیں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :