وزیراعلیٰ مریم نواز( کل ) طلباء و طالبات کوبائیکس کی چابیاں دیں گی

بدھ 10 جولائی 2024 18:17

وزیراعلیٰ مریم نواز( کل ) طلباء و طالبات کوبائیکس کی چابیاں دیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) محکمہ ٹرانسپورٹ نے طلباو طالبات کو ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس آسان اقساط پر دینے کی ورکنگ مکمل کرلی، طلباو طالبات کو کل ( جمعرات ) کے روز ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس کی چابیاں دی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طلباء و طالبات کوبائیکس کی چابیاں دیں گی ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت20ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 8ہزار سے زائد ای بائیکس طلباو طالبات کو دی جائیں گی ،بائیکس اسکیم میں طالبات کا کوٹہ 2ہزار رکھا گیا۔مجموعی طور پر صوبہ بھر سے 8ہزار سے زائد طالبات نے درخواستیں دیں،پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے 72ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں،ای اور موٹر بائیکس اسکیم کے لیے ایک لاکھ 90ہزارطلباوطالبات نے ویب پورٹل پراپلائی کیا۔