کوشش ہے کہ یکم اگست سے بی آئی یو ٹی کو مکمل طور فعال بناکر مریضوں کی ڈائلاسز شروع کی جائے گی، ڈاکٹر محمد علی سہیل

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 11 جولائی 2024 17:26

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج چیئرمین ضلع کونسل علی اکبر جمالی اور مئیر قاضی محمد رشید بھٹی کے ہمراہ بینظیر انسٹیٹوٹ آف یورولاجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (بی آئی یو ٹی) شہید بینظیرآباد کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس آئی یو ٹی کے کوارڈینیٹر محمد امین ڈہراج اور ڈائریکٹر بی آئی یو ٹی ڈاکٹر محمد علی سہیل میمن نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ کوشش ہے کہ یکم اگست سے بی آئی یو ٹی کو مکمل طور فعال بناکر مریضوں کی ڈائلاسز شروع کی جائے جبکہ لیب، ایکسرے، الٹرا ساؤنڈ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی یو ٹی میں روزانہ 2 شفٹوں میں تقریباً 60 سے زائد مریضوں کی ڈائلاسز کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی یو ٹی میں بجلی کے ایکسپریس فیڈر اور ڈرینج کا مسئلہ ہے جو جلد حل کروا کر دیا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بی آئی یو ٹی میں جلد بجلی اور ڈرینج کا مسئلہ حل کروایا جائے گا ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے مزید کہا کہ بی آئی یو ٹی کے مکمل فعال ہونے سے نواب شاہ سمیت دیگر اضلاع کے گردوں کے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :