
اسلام آباد ہائی کورٹ : اسلام آبادالیکشن ٹربیونل کو قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کا ٹرائل روکنے کا حکم
کیس کو تفصیل سے سمجھنے میں وقت لگے گا، الیکشن ٹربیوونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیتے ہیں بعد میں وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 4، 5 پانچ دنوں میں فیصلہ کر دیں گے.چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 11 جولائی 2024
18:13

(جاری ہے)
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹربیونل میں کیا کارروائی چل رہی ہے؟ وکیل شعیب شاہین نے آگاہ کیا ایک کیس آج تھا، دیگر 2 کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجم عقیل کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر ٹربیونل کے کسی آرڈر سے متاثر تھے تو رٹ پٹیشن دائر کرتے امیدوار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمارے پاس رِٹ میں آرڈر کو چیلنج کرنے کا اختیار نہیں تھا.
اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ رِٹ میں چیلنج نہیں کر سکتے تو سڑک پار سپریم کورٹ چلے جائیں، آرڈر کے خلاف رِٹ قابل سماعت ہے آپ سیدھے تعصب پر چلے گئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا میں تو حیران ہوں آپ لوگوں نے قانون دیکھا ہی نہیں اور اعتراض کر دیا، اگر تعصب کا تاثر ہو تو اسی جج سے کیس منتقلی کی استدعا کی جاتی ہے. چیف جسٹس نے آگاہ کیا کہ انہیں اس کیس کو تفصیل سے سمجھنے میں وقت لگے گا، اس لیے الیکشن ٹربیوونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیتے ہیں بعد میں وہ روزانہ کی بنیاد پر کیس سن کر 4، 5 پانچ دنوں میں فیصلہ کر دیں گے اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا، عدالت نے واضح کیا کہ الیکشن ٹربیونل ابتدائی معاملات سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، الیکشن ٹریبونل دیگر سماعت جاری رکھے لیکن ٹرائل نہ کرے عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیے، کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، 22 جولائی سے کیس روازنہ کی بنیاد پر سناجائے گا.مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں
-
پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
-
بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 2 دہشتگرد مارے گئے
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پریڈ معائنہ ، نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے
-
’میں نے آج کمبل دھونے ہیں‘ انتقال کی خبروں پر عشرت فاطمہ کا ردعمل
-
جرائم اور طاقت کی دنیا عام انسان کو اتنی پرکشش کیوں لگتی ہے؟
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
-
بنوں میں پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
-
بحری جہازوں سے مضر ماحول گیسوں کے اخراج میں کمی کا معاہدہ نہ ہو سکا
-
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں،خواجہ سعد رفیق
-
اوگرا نے سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت کر دی
-
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہوگا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.