ڈومیلی کے علاقہ تنھوٹ کے قریب 14سالہ لڑکامنی ڈیم میں ڈوب کرجانبحق

نوجوان سیلفی لیتے ہوٸے منی ڈیم میں گرگیااطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گٸی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 12 جولائی 2024 18:02

ڈومیلی کے علاقہ تنھوٹ کے قریب 14سالہ لڑکامنی ڈیم میں ڈوب کرجانبحق
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2024ء ) : ڈومیلی کے علاقہ تنھوٹ کے قریب 14سالہ لڑکامنی ڈیم میں ڈوب کرجانبحق تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ تنھوٹ کے قریب ڈھوک موری فقیراں میں نوجوان سیلفی لیتے ہوٸے منی ڈیم میں گرگیااطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گٸی۔

(جاری ہے)

ریسکیو نے آپریشن شروع کیابعدازاں محنت کے بعدلاش کو نکال لیاگیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔نوجوان چکوال سے مہمان ایاہواتھا جو فیملی کے ہمراہ منی ڈیم پر گیااور سیلفی لیتے گرکرڈوب کرجانبحق ہوگیا۔نوجوان کی شناخت محمدعلی ولد محمد رزاق سے ہوٸی۔ عوامی سماجی حلقوں اور معززین نے ڈسٹرکٹ آفیسر جہلم ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :