جہلم شہر کے مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کروانا اور ان کو کشادہ کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جو کہ خوش آئیند ہے، سابق نائب تحصیل ناظم خواجہ آصف جاوید

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 13 جولائی 2024 17:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2024ء) ): جہلم شہر کے مصروف بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کروانا اور ان کو کشادہ کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہےجس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جو کہ خوش آئیند ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق نائب تحصیل ناظم خواجہ آصف جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ٹی ایم اے میں نائب تحصیل ناظم تھا تو ہم نے جہلم کے تاجران سے مشاورت کر کے انہیں ان کی دکان کے شٹر سے تین فٹ کی اجازت دی تھی لیکن تاجروں نے ایک طرف تو اس سے زائد جگہ پر اپنی اشیاء رکھیں اور دوسری طرف ریڑھی بانوں اور ٹھیہ والوں سے ٹھیے اور ریڑھیاں لگوا کر تمام بازاروں کو محدود کر دیا۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی ، اے ڈی سی (جی) و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صباء سحر، اے سی جہلم مبین احسن اور بلدیہ کے دیگر افسران نے جس طرح سٹی ڈسپنسری مارکیٹ سے دکانوں کے آگے لگائے تمام تجاوزات ختم کروائے ہیں اور سٹی ڈسپنسری مارکیٹ میں ایک دکان کے باہر لگائے گئے تین سٹال جس میں بلدیہ کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور ان سے ماہانہ لاکھوں روپیہ کرایہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح چوک اہلحدیث ، کناری بازار ، مین بازار، تحصیل روڈ ، ٹرنک بازار ، رام دین بازار، نیا بازار ، راجہ بازار ، غلہ منڈی میں جہاں جہاں بھی تجاوزات ہیں انہیں ختم کروایا جائے اور ٹھیہ ختم کروا کر تمام ریڑھی بانوں کو وہا ں سے ہٹا کر بازاروں کو کشادہ کیا جائے۔ کیونکہ دکانوں کے آگے سڑک پر ریڑھیاں اور ٹھیے لگوانا نا صرف انتظامیہ بلکہ تاجروں کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے اور باشعور تاجر ان تجاوزات کو انتظامیہ کے ساتھ معاونت کر کے خود ختم کروائیں گے۔