علی محمد خان نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں بیانِ حلفی جمع کرا دیا

اتوار 14 جولائی 2024 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں بیانِ حلفی جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

بیان حلفی میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 23 سے الیکشن لڑا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا اور پارٹی ووٹرز کے ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کی وجہ سے میں الیکشن جیتا۔