کھیر تھر کینال میں پانی کی شدید قلت پینے کا پانی بھی موجود نہیں ہے، عوامی حلقے

پیر 15 جولائی 2024 23:07

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2024ء) کھیر تھر کینال میں پانی کی شدید قلت پینے کا پانی بھی نہیں علاقہ ایک بار پھر ویران ہونے جا رہا ہے فارم 47 پر کامیاب ہونے والے ایم این اے دور بین میں بھی نظر نہیں آ رہے پی پی پی کے صدر پھر بھی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ پانی لایا جائے۔جمالی خاندان کو ایک ہوکر علاقے کو بچانا ہے۔ ہمیں میر ظفر اللہ خان جسیے مرد مجاہد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

علاقائی عوام تفصیلات کیمطابق کھیر تھر کینال میں پانی کی شارٹ فال ٹیل کے زمیندار اور کاشتکار سخت پریشان لوگ نقل مکانی کے لیے تیار ہوگئے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر میر چنگیز خان جمالی سابق ایم پی اے و پیپلز پارٹی کے رہنما میں حیدر علی خان جمالی کی کوششیں تیر وہ گزشتہ روز سکھر پیراج پہنچ کر چیف انجنئر سے ملاقات کی اور پانی کی کمی کو دور کرنے اور بلو چستان کے پانی کے حصہ 24سو کیوسک دینے کا مطالبہ کیا اور اپنے کوشش جاری رکھنے کا عیادہ کیا لیکن گنداخہ اور اوستا محمد کی عوام نے کہا کہ فارم 47پر جیتنے والے ایم این اے دور بین میں بھی نظر نہیں آرہے ہیں انہیں عوام سے کیا سروکار کیونکہ وہ 47فارم پر جیتے ہوے ہیں گنداخہ اور اوستا محمد کی عوام زمیندار اور کاشتکاروں نے پھربھی میر چنگیز خان جمالی اور میر حیدر خان جمالی صوبائی وزیر میر فیصل خان جمالی کی کوششوں اور کاوشوں کو سرہا کہ وہ دن رات پانی کے فراہمی کے لیے کوشش میں ہیں عوام نے جمالی خاندان کے میر جان جمالی میر عمر خان جمالی میر جاوید خان جمالی سیاپیل کی کہ وہ علاقے کی مفاد کے لی اور علاوقے کو ویرانے سے بچانے کے لیے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر علاقے کی بھلائی کے لیے میر ظفراللہ خان جمالی بن کر دیھائیں آج احساس ہو رہا ہے کہ مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کی کمی کا اب ہمیں ایسے مرد مجاہد کی ضرورت ہے۔