کراچی میں یونیورسٹی کی لڑکیوں کو کوکین بیچنے والا ملزم گرفتار

ایک گرام کوکین 19 سے 20 ہزار روپے میں بیچتے ہیں، گروہ کا سرغنہ رانا شہریار عرف شیری دبئی میں مقیم ہے،گرفتار ملزم

منگل 16 جولائی 2024 15:52

کراچی میں یونیورسٹی کی لڑکیوں کو کوکین بیچنے والا ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2024ء) کراچی میں یونیورسٹی کی لڑکیوں کو کوکین بیچنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کوکین فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے گرفتار کارندے نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

(جاری ہے)

ملزم احسن نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ایک گرام کوکین 19 سے 20 ہزار روپے میں بیچتے ہیں، گروہ کا سرغنہ رانا شہریار عرف شیری دبئی میں مقیم ہے۔

گرفتار ملزم نے کہاکہ چچا رانا شہریار لوکیشن بھیجتا ہے جہاں ہم خریدار کو کوکین پہنچا دیتے ہیں۔ملزم احسن نے انکشاف کیا کہ کوکین خریدنے والوں میں کالج، یونیورسٹیز کے طلبا بھی شامل ہیں، خواتین، نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ بھی کوکین خریدتے ہیں۔ملزم نے بتایا کہ مجھے کوکین سپلائی کرنے کے عوض 60 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :