سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس مشیر عالم کی جانب سے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی گئی

منگل 16 جولائی 2024 16:00

سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس مشیر عالم کی جانب سے ایڈہاک جج بننے سے معذرت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2024ء) سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس مشیر عالم کی جانب سے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی گئی اس حوالے سے جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم نے خط میں کہا کہ اللّٰہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی ہے۔خط میں کہاگیا کہ ایڈہاک جج کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے کہا کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔