سعودیہ ،ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی

منگل 16 جولائی 2024 20:40

سعودیہ ،ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2024ء) سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی ہے ،کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔کتاب گل کی سزائے موت پر آج ریاض میں عمل درآمد کردیا گیا۔