ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف

شادی شدہ افراد کی شرح65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد ہے‘ادارہ شماریات

جمعرات 18 جولائی 2024 22:16

ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2024ء) ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصدہے،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں علیحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔