عمان سے گرفتار ملزم کراچی سے پنجاب پولیس کے حوالے

جمعہ 19 جولائی 2024 12:36

عمان سے گرفتار ملزم کراچی سے پنجاب پولیس کے حوالے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2024ء) سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کاظم کو عمان سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جو 2022ء میں قتل کر کے بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔