
yامید ہے ہم اس دفعہ ناروے کپ کا ٹائٹل جیت کا پاکستان آئیں گے
گ*پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس
اتوار 21 جولائی 2024 18:55
(جاری ہے)
جس میں فارورڈز،محمد کاشف،عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی مڈفیلڈرز،محمد جنید،محمد خان،دانیال،اویس،محمد اسامہ شامل ہیں اور ڈیفینڈرز، اسد ناصر، عبید اللہ، محمد عدیل،حمزہ گل شامل ہیں۔
گول کیپر، آریان، عدیل علی خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے 25 جولائی کو ناروے اوسلو کیلیے اڑان بھرے گی۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 28 جولائی سے اپنے گروپ میچز کا آغاز کرے گی جس میںنقومی ٹیم کا پہلا میچ 28 جولائی کو ناروے کے استور فٹ بال کلب سے ہوگا۔اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سی3ماہ پہلے ملک بھر میں ناروے کپ کیلیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان صاحب نے کہا کہ مسلم ہینڈز کا پروجیکٹ میدان گزشتہ کئی سالوں سے وزیر اعظم پاکستان میاںمحمدشہباز شریف کے ساتھ مل کر نوجوانوںکیلئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاں مسلم ہینڈز پروجیکٹ میدان کے ذریعے ’اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام‘ بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت پاکستان کے لاکھوں نوجوانوں کو مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں،تاکہ روزگار کے لیے ہمارے بیرون ملک جانے والے نوجوان بھی سند یافتہ ہوں۔گزشتہ 4 سالوں سے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نارویکپ میںنپاکستان کی نمائندگی کررہی ہے یہ نوجوان ٹیلینٹ سے بھرپور ہیں۔ مزید اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کے ہماری ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ ناروے کپ میں شرکت کرے گی، روزانہ کی بنیاد پر ہمارے پریکٹیس سیشن ہورہے ہیں جس میں ہم مخلتف مہارتیں سیکھ رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے ہم اس دفعہ ناروے کپ کا ٹائٹل جیت کا پاکستان آئیں گے۔صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے میدان پروجیکٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا مسلم ہینڈز کا پروجیکٹ میدان فٹبال کے ذریعے پاکستان بھر کے اسٹریٹ چائلڈ بچوں کی فلاح و بہود کیلئے کام کررہا ہے۔ پاکستان میں 18 لاکھ سے زائد اسٹریٹ چلڈرن ہیں۔ ہم بچوں کو کھیل کے ذریعے ان کی شناخت کا حق، تعلیم کا حق دلوانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔اور انہیں مخلتف کورسز کروا کر ہنر مند بھی بناتے ہیں تاکہ یہ اسٹریٹ چائلڈ بچے معاشرے میں ایک اچھا کردار ادا کر سکیں۔ہم اس پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں اسکولوں سے باہر 5 لاکھ بچوں کو واپس اسکولوں میںنلانے اور انہیں اچھی تعلیم دلوانے کیلئے بھی کام کرہے ہیں۔یاد رہے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ اور قطر میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی تھی اورناروے کپ 2015میں دوسری پوزیشن اورناروے کپ 2016میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔۔!!مزید قومی خبریں
-
چینی قونصل جنرل کا جیو پاک ہسپتال لاہور کا دورہ
-
چھوٹے بڑے ڈیم اتفاق رائے کے بغیر نہ بنائیں، بیرسٹر گوہر
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر
-
نئے ڈیمز سے کھربوں کے پانی ضیاع کو محفوظ بناسکتے ہیں، علیم خان
-
اسلام آباد،11سال سے قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم خیبر پختونخوا میں پہلی بار قائم
-
وزیراعلی کی ہدایت پر کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نو تعینات چیف وقار علی سےملاقات
-
ساہیوال، اسلحہ نمائش کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائر ل ،تاجر کا بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
-
مریم نواز کی غیر معمولی سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ اور اداروں کو بدستور متحرک رہنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کا عملہ سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف
-
پنجاب بھرمیں 1196ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1393زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.