موت برحق ہے اللہ تعالی جواں اولاد کے مرنے کا غم دشمن کو بھی نہ دے، علامہ اورنگزیب فاروقی

مسلم لیگ (ن)کے رہنما فیروز خان کے بھتیجے شہروز کی اچانک انتقال لواحقین کیلئے بڑا سانحہ عظیم ہے، بشیر میمن

پیر 22 جولائی 2024 18:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2024ء) مسلم لیگ (ن)ضلع ملیر کے صدر و سٹی گورنمنٹ میں پارلیمانی لیڈر فیروز خان کے جواں سال بھتیجے شہروز کے سوئم میں اہلسنت والجماعت کے علامہ اورنگزیب فاروقی، مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر بشیر میمن، پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر قاری سجاد تنولی، علی اکبر گجر، سینیٹر نہال ہاشمی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، شاہ زمان شاہ، خالد حسین شیخ، حاجی شرافت اکاخیل، یعقوب کالڑو، PPP کے رہنما نعیم عباسی، ٹان چیئرمین ضلع ملیر جان محمد بلوچ، (ن) لیگ پورٹ قاسم یونین کے صدر حسین بخش جوکھیو، عبید راجہ خیل، نعیم کامران، ضلع وسطی کے صدر اسلم خٹک ایڈوکیٹ، لائرز فورم سندھ جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈوکیٹ، ملک شیر احمد اعوان، ملک تاج، ملک حاکم، PTI کے داد خان، کاشف فیروز، محمد جاوید فیروز، امتیاز خان، سہیل خان، اسلام زادہ، ایاز بنگش ودیگر نے شرکت کی اور فیروز خان سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ موت برحق ہے اللہ تعالی جواں اولاد کے مرنے کا غم دشمن کو بھی نہ دے۔ سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما فیروز خان کے بھتیجے شہروز کی اچانک انتقال لواحقین کیلئے بڑا سانحہ عظیم ہے۔