بہاولنگر،ساس کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 23 جولائی 2024 17:19

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2024ء ) ساس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ عرشاں بی بی کی موت ساس کے تشدد سے ہوئی ہے اہلیان علاقہ کا پولیس کو بیان ۔

(جاری ہے)

افسوسناک واقعہ نواحی چک 271 ایچ آر میں پیش آیا، عرشاں بی بی کھیت سے چارہ کاٹ کر گھر آئی جو فوت ہوگئی ساس کا موقف۔ ایس ایچ او فورٹ عباس افضل بابر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ ایس ایچ او افضل بابر کا کہنا تھا کہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے تمام شواہد موقع سے لے لیے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہوگا کہ خاتون کی طبی موت ہے یا قتل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :