پشاورہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

منگل 23 جولائی 2024 23:09

پشاورہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2024ء) پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کی بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ائرپورٹ پر یورپ جانے سے روگا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہا کہ شانگلہ میں ایک ایف آئی آر ہے، اس میں شوکت یوسفزئی ضمانت پر ہیں۔ اس ایف آئی آر کی بنیاد پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے لیٹر پر ان کا نام شانگلہ کی ایک ایف آئی آر پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سے بات ہوئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان کو کلیئر کیا ہے تو پھر ہمیں اعتراض نہیں۔بعد ازاں عدالت نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔