پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 23 جولائی 2024 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2024ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ حکومت پنجاب کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ظہور حسین ،ڈپٹی چیف لائبیریرین سید سلیم عباس زیدی، ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز، ڈپٹی سیکرٹری، سیکشن آفیسر، چیف لائبریرین اور پنجاب کے مختلف شعبوں سے لائبریرینز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی اور سید سلیم عباس زیدی نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے آن لائن سرچنگ، مفت آن لائن وسائل کے استعمال، تحقیقی مقاصد کے لیے لائبریری کے وسائل سے استفادہ کرنے اور پبلک لائبریریوں میں جدت بارے بتایا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ظہور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کی پبلک لائبریریوں میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو لانے کے لیے کچھ پالیسی فیصلے لینے کے لیے ورکشاپ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے اس طرح کی مؤثر ورکشاپ کے انعقاد پر پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا شکریہ ادا کیا اور عوامی لائبریریوں کے لیے مزید مواقع کو کھولنے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار مسلسل پیشہ ورانہ ترقی پر پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے ٹیم ممبر کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون مزید وسعت دے گا اور پبلک لائبریریوں کے لیے بے شمار مواقع لائے گا۔