ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 110 گرام چرس برآمد

جمعرات 25 جولائی 2024 14:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 110 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ پی او ایف کاشف خان نے ایک کارروائی کے دوران عابد شاہ ولد رستم شاہ سکنہ جھنگڑہ کو گرفتار کر کے 2 کلو 110 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے اسے بند سلاسل کر دیا۔