حکومت پنجاب نے بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پروگرام کیلئے 5ارب 98کروڑ 58لاکھ 72ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 25 جولائی 2024 17:41

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی 2024ء ) حکومت پنجاب نے بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پروگرام کیلئے 5ارب 98کروڑ 58لاکھ 72ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں اس سلسلہ میں سرگودھا میں سیف سٹی پراجیکٹ کو دوبارہ فعال کیا جارہا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام کیساتھ ساتھ دہشتگردی سمیت دیگر واقعات کی روک تھام میں مدد مل سکے اس وقت پاکستان میں معاشی حالات کی بدحالی کے باعث جرائم کی شرح بڑھی ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فوری طور پر صوبہ بھر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا ہے۔