نائب وزیر اعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 27 جولائی 2024 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2024ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور مملکت کے درمیان مثبت برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دیگر موضوعات میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا شامل تھا۔ اجلاس میں شریک سیکرٹری تعلیم نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔