ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں آگ ‘تمام وارڈز کی بجلی بند کردی گئی اور بجلی بند‘ مریضوں کومشکلات

منگل 30 جولائی 2024 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2024ء) ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں آگ لگ گئی۔اسپتال میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد تمام وارڈز کی بجلی بند کردی گئی اور بجلی بند ہونے سے مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں اوجھا کیمپس کی اوپی ڈی میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائربریگیڈ کے عملے نے فوری پہنچ کر بجھا دیا تھا جب کہ حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :