
یونیورسٹی آف سرگودھا کی جانب سے فیکلٹی و سٹاف ممبران کی تقرری اور ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری
منگل 30 جولائی 2024 16:16
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ معیاری فیکلٹی کے بغیر کوئی بھی تعلیمی ادارہ علمی ترقی نہیں کر سکتا، اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف سرگودھا میں فیکلٹی ممبران کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
وائس چانسلر نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران 200سے زائد فیکلٹی ممبران کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مزید تعیناتیوں کے لیے آنے والے چند ماہ میں مزید سلیکشن بورڈز کا انعقاد کیا جائے گا۔ نئے تعینات ہونے والے فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے وائس چانسلر نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی آف سرگودھا کو جدید تعلیم و تحقیق کا گڑھ بنانے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارے اساتذہ کی قابلیت اور ان کی تعلیمی خدمات کی بدولت عالمی درجہ بندی کے معتبر ادارہ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو پنجاب میں ٹیچنگ کی بہترین جبکہ پاکستان کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار دیا ہے، نئے تعینات ہونے والے فیکلٹی ممبران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اب یونیورسٹی آف سرگودھا کو عالمی سطح پر ٹیچنگ کی بہترین یونیورسٹی بنانے کیلئے تگ و دو کریں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یہ تقریب صرف تقرری و ترقی کے آرڈرز کی تقسیم تک محدود نہیں بلکہ یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم ایک مضبوط اور مثالی تعلیمی ادارے کی تشکیل کیلئے کام کریں گے۔رجسٹرار وقار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ وائس چانسلر کی تعیناتی کے بعد سے لیکر اب تک دو سال کے کم عرصہ میں 55سے زائد سٹیچوایٹری باڈیز کے اجلاس منعقد کر کے تعطل کا شکار ہونے والے کام تیزی سے مکمل کیے گئے، قلیل عرصہ میں تقریباً 10 سلیکشن بورڈز منعقد کر کے250خالی نشستوں پر200سے زائد فیکلٹی ممبران کی تعیناتی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ ان فیکلٹی ممبران کا تھا کہ جو عرصہ دراز سے ترقی سے محروم تھے، تسلسل سے سلیکشن بورڈ منعقد کرنے سے ان فیکلٹی ممبران کو پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع میسر آئے اور 82فیکلٹی ممبران نے ترقی حاصل کی جبکہ نئے فیکلٹی ممبران کی تقرری سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق طلبہ و اساتذہ کے تناسب میں بہتری آئی ہے۔ وقار احمد نے تسلسل سے سلیکشن بورڈز کے انعقاد میں تعاون پر سلیکشن بورڈز کے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت یونیورسٹی آف سرگودھا کو اپنا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.