Live Updates

میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی فوج سے کوئی بات کرنا چاہتے ہیں

عمران خان چاہتے ہیں فوج اپنا کام کرے سیاست میں مداخلت نہ کرے، سیاست میں ہم اپنے معاملات کو قانون اور آئین کے مطابق طے کریں گے۔ رہنماء پی ٹی آئی حامد خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جولائی 2024 22:29

میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی فوج سے کوئی بات کرنا چاہتے ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی فوج سے کوئی بات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں فوج اپنا کام کرے سیاست میں مداخلت نہ کرے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان کی گفتگو کا علم نہیں ہے، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ بانی پی ٹی آئی فوج سے کوئی بات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں فوج اپنا کام کرے سیاست میں مداخلت نہ کرے، اسٹیبلشمنٹ کا اس حد کا تعلق ہے کہ آپ کیوں پارٹی بن رہے ہیں، یہ آپ کا کام نہیں ہے، آپ کاکام صرف ملک کا دفاع ہے، آپ اپنے آپ کو اس پر فوکس کریں، سیاست میں کسی طرح ملوث نہ ہوں، یہ آپ کے آئینی رول کے خلاف ہے آئین حلف اٹھاتے ہیں کہ میں سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا بھی یہی مقصد ہے کہ آئینی حدود میں رہیں اور سیاست میں حصہ نہ لیں، سیاست میں ہم اپنے معاملات کو قانون اور آئین کے مطابق طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے شاید کنفیوژن ہوگی لیکن اب کنفیوژن نہیں ہے وہ چاہتے ہیں فوج کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیئے، کیونکہ موجودہ صورتحال اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہے، اگر 8فروری کے نتائج تبدیل نہ کرائے گئے ہوتے ۔

دوسری جانب مرکزی رہنماء پی ایم ایل این ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعجب ہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کا نام کس حیثیت میں لیا کہ ن لیگ پی ٹی آئی اور فوج کو لڑا رہی ہے،اس کا مطلب ہے کہ 9مئی کو ملک بھر میں فوجی تنصیات پر جہاں جہاں حملے ہوئے جس کا عمران خان خود تسلیم کرچکے ہیں کہ میں نے ورکرز کو کہا تھا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میں جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کا کہا تھا، کیا یہ ن لیگ نے کہا تھا؟ اس کے بعد فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ کے خلاف ٹویٹس کئے گئے اس کی تردید نہیں کی گئی؟پھر ان پر غداری کے فتوے لگائے جارہے ہیں کیا یہ سب ن لیگ پی ٹی آئی کو کہہ رہی ہے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات