حلقہ بھر کےادھورے منصوبے جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچیں گے، سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین

جمعرات 1 اگست 2024 16:09

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2024ء) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 132 میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی خدمت اور فلاہی منصوبوں پر توجہ مرکوز ہے ۔ آنے والے دنوں میں اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہی حلقہ این اے 111 کے قائد چوہدری محمد برجیس طاہر کے ساتھ ہی الیکشن لڑوں گا۔ حلقہ بھر میں میرے بارے میں جو بھی افواہیں گردش کر رہی تھیں وہ سب اب دم توڑ چکی ہیں ۔

نہ میں کہیں جا رہا ہوں نہ جانے والا ہوں اور نہ ہی کہیں جاؤں گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب سانگلہ ہل (رجسٹرڈ) اور سٹی الیکٹرانک میڈیا کے مشترکہ وفد سے ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کی جو چالیں تھیں ان کو اب منہ کی کھانا پڑے گی اور وہ اپنے مشن میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گےکیونکہ ہماری سیاست شرافت اور عوام کی خدمت پر مبنی ہے مگر ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاست صرف اور صرف انتقام اور غنڈہ گردی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بھر کے جو بھی ادھورے منصوبے ہیں وہ جلد ہی چوہدری محمد برجیس طاہر کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچیں گے کیونکہ ہمارا مقصد سیاست نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی ہے۔\378